رومانیہ كےحجاج اس سال قافلے كی صورت مں حج پر جا رہے ہیں

IQNA

رومانیہ كےحجاج اس سال قافلے كی صورت مں حج پر جا رہے ہیں

12:53 - December 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1715521
اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: رومانیہ حجاج اس سال پہلی مرتبہ دو قافلوں كی صورت میں حج تمتع كےلیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخيمہ سائٹ كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سے پہلے رومانیہ كے حجاج انفرادی طور پر يا چھوٹے گروہوں كی صورت میں حج پر جايا كرتے تھے اور اس كی وجہ یہ تھی كہ رومانیہ میں مختلف قوم سے تعلق ركھنے والے مسلمان موجود ہیں كہ جن كی ثقافت ايك دوسرے سے مختلف ہے۔ ليكن اس سال رومانیہ كےمسلمان ثقافتی لسانی فرق كو بالائے طاق ركھ كر قافلوں كی صورت میں حج پر جا ر ہے ہیں رومانیہ كی دوكروڑ بائيس لاكھ كی آبادی میں مسلمان ۲ فيصد ہیں كہ جن میں سے اكثريت ترك، تاتار اور البانوی مسلمانوں كی ہے۔
327114
نظرات بینندگان
captcha