بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق دنيائے اسلام كے اسٹوڈنٹس كےتہران میں منعقد ہونے والی نشست میں دمشق يونيورسٹی كے فلسفہ اسلامی كےپروفيسر بركات نے خطاب كرتے ہوئے كہاكہ مسلمانوں كا اتحاد امريكہ كی رسوائی كاباعث ہو گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دنيائے اسلام میں امريكہ كی مداخلت ہمارے لیے پريشانی كا موجب ہے۔ كيونكہ اس مداخلت كی وجہ سے مسلمان دو گروہوں میں تقسيم ہو جائیں گے انھوں نےمزيد كہا كہ ميری نظر میں عرب اور عجم كےدرميان كسی قسم كا تضاد نہیں پايا جاتا اور ہمیں اپنے اسلامی تشخص پرفخر ہے۔ اگر مغربی ممالك آپس میں متحدہ ہو سكتےہیں توہم بھی آپس میں اتحادكر كےاستعمار كا مقابلہ كر سكتے ہیں۔
326959