ہر مزگان میں علوم قرآنی نمائش كا افتتاح

IQNA

ہر مزگان میں علوم قرآنی نمائش كا افتتاح

14:15 - December 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1715823
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے صوبہ ہرمزگان میں علوم قرآنی كی ساتویں نمائش كاافتتاح كيا گيا جس میں مختلف سياسی اور سماجی شخصيات نے شركت كی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق اس شہر كی بلدیہ كےسياسی امور كے ترجمان " محمد حسن پرآور" نےاس افتتاحی تقريب میں نمائش كا انعقاد كرنے والوں كا شكریہ ادا كيا اور كہا كہ قرآن وہ عظيم اور اہم خزانہ ہے جو صرف مسلمانوں كےاختيار میں ہے لہذا ہم سب كو چاہیے كہ اس كو وسعت دينے میں بھر پور كردار ادا كریں۔ انھوں نے جوانوں كی مفاہيم قرآنی میں دلچسپی كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ معاشرے كےتمام افراد قرآنی تہذيب كو عام كرنے كے متمنی ہیں۔ انھوں نےمزيد كہا كہ قائد انقلاب اسلامی نے بھی قرآن كی اہميت اور تاثير پر تاكيد كرتےہوئے فرمايا ہے كہ عصر حاضر میں حكومت كی سياست كا اہم ترين نكتہ ملك میں فضا كو وسعت دينا ہے كيونكہ یہ بات ثابت ہو چكی ہے كہ اسلام و ايران كےدشمن قرآن كے مقابلے میں بے بس ہو چكے ہیں۔ اور ہمیں چاہیےكہ اس سلسلے میں قرآنی معارف اور علوم كو اسكولوں اور يونيورسٹيوں میں عام كریں تاكہ ہماری نئی نسل غيروں كی ثقافتی يلغارسے محفوظ رہ سكے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس استعمار و استكبار كی صديوں سےیہ كوشش رہی ہے كہ وہ اسلامی معاشروں كو قرآن كےخلاف كرين ليكن ہوتا اس كےبر عكس ہے كيونكہ مسلمان عوام روز بروز قرآن اور قرآنی علوم میں زيادہ دلچسپی پيدا كر رہی ہے۔ اور ايسی نمائش اس دلچسپی كا ايك منہ بولتا ثبوت ہے۔
327980

نظرات بینندگان
captcha