سوریہ كی طرف سےفلسطين كےلیے عيد قربان كا ہدیہ

IQNA

سوریہ كی طرف سےفلسطين كےلیے عيد قربان كا ہدیہ

14:14 - December 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1716890
سماجی گروپ: سوریہ نے عوامی امداد كو عيد قربان كے ہدیہ سے تعبير كرتے ہوئےیہ امداد فسلطين كی مظلوم ملت كو ارسال كر دی ہے۔



بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" نے لكھا ہے كہ سوریہ كی طرف سے عوامی امداد جس میں كھانے پينے كی اشياء، ادويات اور لباس شامل ہیں فلسطين كی طرف سے ارسال كردی ہیں۔ سوریہ كی قومی عربی كمیٹی كےسربراہ احمد عبدالكريم نے " سانا" خبررساں ايجنسی سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ یہ امداد ملت سوریہ كی طرف سے غزہ كے لوگوں كےلیے عيد قربان كا ہدیہ ہے تاكہ وہ ان بحرانی حالات میں عيد كی خوشيوں میں شريك ہو سكیں۔ انھوں نے مسئلہ فلسطين كے بارے میں سوریہ كے موقف اور اس قوم كی امداد كو اس مقصد كے تحت قرار ديا كہ فلسطين میں ايك مستقل حكومت قائم ہو جس كا دارالحكومت قدس شريف ہو۔ شايان ذكر ہے كہ اسرائيل نے ۱۸ مہينے سے عالمی برادری كی مخالفت كےباوجود غزہ كا محاصرہ كيا ہوا ہے جس میں ڈیڑھ ملين افراد آباد ہیں اور اس سے غزہ كےلوگ عجيب صورتحال سے دوچار ہیں۔
329437
نظرات بینندگان
captcha