طنطاوی " الازہر كی سربراہی كے لائق نہیں

IQNA

طنطاوی " الازہر كی سربراہی كے لائق نہیں

15:14 - December 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1716928
بين الاقوامی گروپ: "قانا"كے ظلم كا عامل شمون پر زہے۔ اور اسكے ہاتھ كئی ہزار لبنانی اور فلسطينی شہريوں كےخون سےرنگين ہیں اور جو شخص شمون سے مصافحہ كرتا ہے وہ الازہر كی رہبری اور پيشوايی كی صلاحيت اور لياقت نہیں ركھتا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Arabic.cnn.com" نے لكھا ہے كہ فلسطين كی تحريك حماس كے ركن " محمد نزال " نے شيخ الازہر سيد محمد طنطاوی كا اسرائيلی صدر شمون پرز سے مصافحہ اور گفتگو كرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ محمد نزال نے كہا كہ اسرائيل سے تعلقات میں نرمی اور اچھا برتاو سيد محمد طنطاوی جو كہ دنيائے اسلام كےسب سے بڑے دينی ادارہ كے سربراہ ہیں ايك غلط اقدام ہے لہذا انہیں اپنے عہدے سےفورا عليحدہ ہو جانا چاہیے۔ انھوں نے شيخ الازہر كا یہ اتہام كہ حماس نے رام اللہ كے حجاج كو سفر حج سے روكا ہے كو بے بنياد الزام قرار ديا ہے۔ محمد نزال نے كہا كہ حال حاضر میں بعض گروہ اور كينہ پرور افراد غزہ كےلوگوں كو سعودی ويزا دينے پر مصر ہیں اور فلسطين كے مختلف علاقوں میں تبعيض كے قائل ہیں۔
330140
نظرات بینندگان
captcha