بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے"مركز تعليمات اسلامی" سائٹ كےحوالے سے رپورٹ دی ہےكہ ۸ دسمبر ۲۰۰۸ء كو دعا عرفہ كے ورد كی تقريب سہ پہر ۳ بجےقرآن مجيد كی تلاوت كےساتھ شروع ہوئی۔ اس كے علاوہ اس مركز كےمدير حجت الاسلام والمسلمين " بحرينی" كی اقتداء میں اس مركز میں نماز عيد قربان ادا كی گئی۔ ۱۳ دسمبر ۲۰۰۸ء كو اس مركز میں عيد قربان ، عيد غدير اور امام ہادی "ع" كی ميلاد كی مناسبت سے جشن بھی منعقد كيا جائے گا۔ اور جشن كی اس تقريب میں حجت الاسلام والمسلمين بحرينی خطاب كریں گے۔
331291