گامبيا میں نماز عيد قربان كی ادائيگی

IQNA

گامبيا میں نماز عيد قربان كی ادائيگی

14:02 - December 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1717337
بين الاقوامی گروپ: ۹ دسمبر ۲۰۰۸ء كو گامبيا كے دارالحكومت " لوزاكا" میں مسجد امام رضا (ع) میں نماز عيد قربان ادا كی گئی جس میں مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق گامبيا كے دارالحكومت " لوزاكا" میں مسجد امام رضا (ع) میں نماز عيد قربان گامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " حجت الاسلام والمسلمين محمد اسدی موحد" كی اقتداء میں ادا كی گئی جناب اسدی نے نماز عيد قربان كےپہلےخطبے میں فلسفہ حج، عيد قربان اور حضرت ابراہيم (ع) كی داستان كے متعلق گفتگو كی جبكہ نماز عيد قربان كے دوسرے خطبے میں جناب اسدی موحد نے مسلمانوں كی ذمہ داری اور برائت از مشركين كی ضرورت پر گفتگو كی۔ ياد رہےكہ نماز عيد قربان كے اختتام پر گامبيا كےمسلمانوں نے قربانياں كیں اور قربانيوں كا گوشت فقراء میں تقسيم كيا۔
331271
نظرات بینندگان
captcha