نيپالی زبان میں پہلے ترجمہ قرآن كی اشاعت

IQNA

نيپالی زبان میں پہلے ترجمہ قرآن كی اشاعت

13:26 - December 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1718509
بين الاقوامی گروپ: عيد قربان كے موقع پر نيپالی زبان میں پہلا ترجمہ قرآن شائع ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے روزنامہ" Times findia" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نيپالی زبان میں قرآن مجيد كا ترجمہ اس سال اپريل میں پایہ تكميل كو پہنچا ہے ليكن اب تك شائع نہیں ہوا تھا۔ اس ترجمے میں پانچ سال كا عرصہ لگا ہے۔ نيپالی زبان میں ترجمے كا كام لندن كے " القرآن" انسٹیٹيوٹ اور نيپال كی اسلامی انجمن " سانگ" كے مالی تعاون سے مكمل ہوا۔ طبع اول میں نيپالی زبان میں قرآن مجيد كے ۲ ہزار نسخے نيو دھلی میں شائع ہوئے ہیں۔ قرآن مجيد كے یہ نسخے نيپال كے علاوہ بھوٹان اور مياغار میں بھی تقسيم كيئے جائیں گے كيونكہ ان ملكوں میں بھی نيپالی زبان بولنے والے افراد موجود ہیں۔ نيپال كے دارالحكومت كھٹمنڈو كی مساجد كے باہر عيد قربان كی تعطيلات كے ايام میں یہ قرآنی نسخے بڑی تعداد میں فروخت ہوئے ہیں۔
332155

نظرات بینندگان
captcha