بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی اعزازی نامہ نگار نے روزنامہ " البشائر" كے حوالے سے لكھا ہے كہ كئی دينی رہنما اور اسلامی شخصيات ان دنوں مناسك حج میں مصروف تھیں لہذا ايام حج كےاتمام پر وحدت اسلامی سيمينار كا انعقاد كيا جائے گا۔ یہ سيمينار بغداد میں منعقد ہو گا جس میں سياسی ، دينی، اور مذہبی رہنما شريك ہوں گے۔ اس سيمينار كے شركاء خواہ وہ شيعہ ہوں يا سنی اتحاد و يكجہتی پر تاكيد كریں گے۔ اور ان كی پوری كوشش ہو گی كہ منشور مكہ كو عملی شكل دينے كے لیے مناسب اقدامات كیے جائیں۔ منشور مكہ ۲۰۰۶ء میں ايك عالمی كانفرنس كے نتيجہ میں عراقی صورتحال كے حوالے سے سامنے آياتھا۔ یہ كانفرنس سعودی فرمانروا كے ايما پرشيعہ اور سنی كے عراق میں اتحاد كے حوالے سے منعقد كی گئی تھی۔
332484