بلاگ كی نظر میں" قرآن میں خداوند كی تقديس كے مصاديق"

IQNA

بلاگ كی نظر میں" قرآن میں خداوند كی تقديس كے مصاديق"

15:22 - December 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1719050
بلاگ گروپ: "صحيفہ سعادت" نامی بلاگ میں '' قرآن میں خداوند كی تسبيح و تقديس كے مصاديق" پر تجزیہ وتجليل پيش كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " صحيفہ سعادت" نامی بلاگ نے لكھا ہے كہ قرآن مجيد كی نظر میں تسبيح كا معناتنزیہ اور خداوند متعال كو ہر قسم كے عيوب سےپاك جاننا ہے مخلوقات ايك طرف سے تو حق تعالی كی نشانی اور آيت ہیں تو دوسری طرف سے تمام مخلوقات خداوند قدوس كی حمدوثنا كرتی ہیں۔ البتہ ہر ايك مخلوق اپنی خاص زبان سےاس مالك حقيقی كی تسبيح و تقديس كرتی ہے۔ اس بلاگ میں لكھا گيا ہے كہ جو كچھ زمين و آسمان میں ہے سب كا سب اس خدائے حكيم و قادر كی حمدو ستائش كرنے میں مصروف ہےاور اس پر قرآن كی مختلف آيات بھی شاہد ہیں۔ بلاگر نے لكھا ہے كہ رعد وبرق ہو يا دوسری عالم غيب و شہد كی قوتیں ہوں سب كی سب اس خدائے سبحان كے سامنے سرتسليم خم ہیں اور تسبيح و تقديس كرتی ہیں اور سب كی سب ايك خاص مقصد كےتحت اپنی خاص زبان و لہجے میں حمدو ثنا كرتی ہیں۔
332810
نظرات بینندگان
captcha