ناروے میں قديم اسلامی سكوں كی دريافت

IQNA

ناروے میں قديم اسلامی سكوں كی دريافت

13:36 - December 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1719413
بين الاقوامی گروپ: ناروے كے دارالحكومت " اوسلو" میں واقع قومی ميوزيم كے چيئرمين كريستف كيلگر" نے كہا ہے كہ ان قديمی اسلامی سكوں كا تعلق آٹھویں صدی عيسوی سے ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الوطن" نے لكھا ہے كہ كريستف كيلگر " نے اس حوالے سے كہا ہے كہ آثار قديمہ كے ماہرين كا كہنا ہے كہ یہ تاريخی اسلامی سكے حال ہی میں دريافت ہوئے ہیں یہ قفقاز كے علاقے سے متعلق تجار كےذريعہ ان ممالك میں لائے گئے تھے۔ انھوں نے كہا كہ عباسی دور میں بغداد كے خليفہ كی ان سكوں پر مہر ثبت ہے اور یہ سكے ۷۵۰ سال قديمی ہیں۔ قومی ميوزيم كے چيئرمين كا كہنا ہے كہ آثار قديمہ كے ماہرين نےاپنی تحقيقی كاركردگی میں اس بات پر زور ديا ہے كہ اسلامی ممالك كے مختلف ادوار میں ان ممالك سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔
333062

نظرات بینندگان
captcha