بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردنی اخبار" الدستور" نے لكھا ہے كہ یہ تقريب عالمی حقوق انسانی كےبيانیہ كےساٹھ سال پورے ہونے پر منعقد كی گئی جس میں قدس شريف كی علامتی چابی تيونس كے صدر مملكت كو ہدیہ كےطورپر دی گئی۔ اس تقريب میں تيونس كےصدر زين العابدين بن علی نےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ فلسطينی گروپوں كی قومی وحدت وہ عظيم اسلحہ ہے جس سےاسرائيلی مظالم كا مقابلہ كيا جا سكتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل كی طرف سے فلسطينی عوام پر وحشيانہ مظالم اس لیے كیے جا رہے ہیں تاكہ قدس شريف بالخصوص مسجد الاقصی میں یہودی سازی كو چار چاند لگا ئے جا سكیں۔ انھوں نے عالمی اداروں سےاپيل كی كہ وہ فلسطينی مستقل مملكت اور فلسطينی عوام كےحقوق كے احياء كے لیے اپنی ذمہ داری ادا كریں۔ اس تقريب میں فلسطينی مفتی اور قاضی القضاۃ نے بھی خطاب كيا اور عالمی اداروں سے فلسطين كی مظلوم عوام كی مدد پر زور ديا۔
333098