بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق " The Post'' نے لكھا ہے كہ امام حسين كونسل كے سربراہ غضنفر مہدی نے اسلام آباد میں اس حوالے سے كہا ہے كہ اس اجلاس كا آغاز تيس سال پہلے ہوا تھا جو اب ہر سال مختلف فرقوں كےدرميان باہمی تعاون اور رواداری كی غرض سےمنعقد كيا جاتا ہے۔ اس اجلاس میں دنيا كے ۱۳ ممالك سے ۱۲۰۰ علماء، دانشور اور محقق شريك ہو رہے ہیں جن كا تعلق مختلف اسلامی فرقوں سے ہے۔ ان دانشوروں كا تعلق ايران، اٹلی، امريكہ، سعودی عرب، برطانیہ سے ہے۔ ياد رہےكہ یہ پروگرام ہر سال پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں منعقد كيا جاتا ہے۔
334156