غزہ ايك بڑی جيل میں تبديل ہو چكا ہے

IQNA

غزہ ايك بڑی جيل میں تبديل ہو چكا ہے

12:36 - January 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1729387
بين الاقوامی گروپ: ویٹيكن كی مجلس صلح وانصاف كے سربراہ ريناٹو مارٹينو نے كہا ہے كہ اسرائيل كی بڑھتی ہوئی جارحيت كی وجہ سے غزہ ايك بڑی جيل كا نقشہ پيش كر رہا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") روزنامہ " الدستور" كے مطابق ريناٹومارٹينو نےايك بيان میں كہا ہے كہ اگر غزہ كی پٹی میں رہنے والے فلسطينيوں كی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو ايسا لگتا ہے كہ یہ علاقہ ايك بہت بڑی جيل بن چكا ہے۔ مارٹينو نے كہا كہ ميرے بيانات كا مقصد حماس كی طرفداری نہیں ہے بلكہ حقيقت یہ ہے كہ جو كچھ بھی غزہ میں ہو رہا ہے مكمل طور پر غير انسانی اور غير اخلاقی ہے۔ پچھلے دو ہفتوں سےغزہ میں ہونے والی انسانيت سوز كاروائيوں كے نتيجے میں دنيا بھر كے مذاہب اور اديان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ كيتھولك روحانی پيشوا پاپ بنڈيكٹ نے بھی كہا تھاكہ فلسطينی عوام كو نفرت اور جنگ كی بھينٹ چڑھايا جا رہا ہے۔ پاپ نے غزہ كی پٹی میں قتل عام پر شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ جنگ بند نہ ہونے كی صورت میں حالات ہولناك صورت حال اختيار كر جائیں گے۔
345325

نظرات بینندگان
captcha