عالمی اداروں كی اسرائيل كے ساتھ وفاداری ثابت ہو گئی ہے

IQNA

عالمی اداروں كی اسرائيل كے ساتھ وفاداری ثابت ہو گئی ہے

12:08 - January 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1730906
بين الاقوامی گروپ: يمن میں متعين ايرانی قونصلر نے كہا ہے كہ عالمی اداوں نے اسرائيل كے وجود میں آنے سے ليكرآج تك اس كے مفادات كا تحفظ كيا ہے اور غزہ كے حالیہ واقعات میں بھی عالمی اداروں نے اسرائيل سے اپنی وفاداری ثابت كر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے عالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے يمن میں ايرانی كلچر سنٹر كے سربراہ " علی اصغر ايرانمنش" نے كہا كہ غزہ كے واقعہ میں عالمی اداروں كا كردار امام حسين كی حديث كا واضح مصداق ہے كہ " لوگ دنيا كے بندے ہیں"۔ عالمی ادارے صرف حماس ، حزب اللہ اور ايران سے خطرہ محسوس كرتے ہیں۔ غزہ كے حالیہ واقعات میں عالمی اداروں نےاسرائيل اور امريكہ سے اپنی وفاداری ثابت كر دكھائی ہےاوراسرائيلی جارحيت كے سامنے بھيگی بلی بنے ہوئے ہیں۔ جب تك عالمی استكبار كو یہ يقين نہیں ہو جاتا كہ اسرائيل كو شكست ہو رہی ہے اس وقت تك غزہ كے بحران كی خاطر كوئی قدم نہیں اٹھايا جائے گا۔ انھوں نے كہا كہ اسلامی ممالك كےدينی اور مذہبی مراكز كی ذمہ داری ہے كہ وہ رد عمل دكھائیں ليكن قابل افسوس بات یہ ہے كہ دينی اور مذہبی ادارے بھی حكومتوں كے زير تسلط ہیں اور حكومتوں كی اجازت كے بغير كوئی بات نہیں كرتے۔ انھوں نے مصری حكومت كی طرف سے اسرائيل كی حمايت كرنے كے حوالے سے كہا كہ مصری حكومت كا بعض مسلمان دانشوروں كو حسنی مبارك سے گفتگوكےلیے ويزا فراہم نہ كرنا بھی اسی حمايت كی ايك كڑی ہے۔ انھوں نے كہا كہ مصر اسرائيل كے اصلی حاميوں میں سے ايك ہے ليكن عوام كو فريب دينے كے لیے ظاہری بيان بازی جارير كھے ہوئےہے۔
346005

نظرات بینندگان
captcha