بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الرایۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قطر كے ہنر مند " سيف اللہ محمد" كہ جنہوں نے دھات كی پلیٹوں پر قرآنی آيات كو كندہ كيا ہے نے كہا كہ اس قرآن مجيد كی خط " عثمان طھ" پر كندہ كاری كی گئی ہے۔ اور اس كام كے لیے المونيم كی پلیٹوں كو استعمال كيا گيا ہے قرآن مجيد كی كندہ كاری كا یہ كام ۲۰۰۱ ء كو شروع كيا گيا تھا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دھات كی ان پلیٹوں كی لمبائی ۱۵ سنٹی میٹر اور چوڑائی ۱۰ میٹر ہے المونيم كےاستعمال كی وجہ سے اس قرآن مجيد كا وزن بہت كم ہے اوراس قرآن مجيد كا وزن تقريبا ۳ كلو۱۲۰ گرام ہے۔ سيف اللہ محمد نے كہا كہ دنيا میں پہلی مرتبہ دھات كی پلیٹوں پر پورے قرآن مجيد كی كندہ كاری كی گئی ہے۔
354122