مسجد الاقصی خطرے میں !

IQNA

مسجد الاقصی خطرے میں !

12:48 - February 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1740201
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كی جانب سے مسجد الاقصی كےنيچے سے سرنگ نكالنے كے لیے شروع كی گئی كھدائی سےمسجد كے گرنے كا خطرہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی " KUNA" كےحوالے سے بتايا ہے كہ فلسطين كےقاضی تيسير التميمی نے بتايا ہے كہ اسرائيل مسجد كے زير زمين پتھر كے ستونوں كو مخصوص كيميائی مواد سے توڑ رہا ہے اور مسجد كی ديواروں كو نيچے سےخالی كر رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس وجہ سے مسجد كی ديواروں میں بعض مقامات پر دراڑیں آ گئی ہیں۔ جو زلزلہ يا كسی بھی لرزہ سے گر سكتی ہیں۔ فلسطينی قاضی نے بتايا كہ اسرائيل كےغزہ پر حملوں سے شدت پسند یہوديوں اور اسرائيلی حكومت كی طرف سے بيت المقدس كی ساخت تبديل كرنے كے حوالے سے اقدامات میں تيزی ديكھنے میں آ رہی ہے۔ اور ان كا ارادہ ہے كہ وہ ۳۵۰۰ نئے مكانات تعمير كر كے اس علاقے میں یہودی آبادی میں اضافہ كریں۔ التميمی نے اسلامی سربراہی كانفرنس ، بيت المقدس كمیٹی، عرب ليگ اور يونيسكو سےاپيل كی ہے كہ وہ مسجد الاقصی اور بيت المقدس كی حفاظت میں اپنا كردار ادا كریں اور اسرائيل كو اس غير قانونی اقدام سے باز ركھیں۔
358395

نظرات بینندگان
captcha