بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ اسلام آن لائن كے حوالے سے رپورٹ پيش كی ہے كہ آسٹريليا كی مختلف اسلامی جماعتوں كے متحدہ فورم كے صدر اقبال پٹيل نے غزہ كی پٹی پر اسرائيلی جارحيت اور بربريت پر سخت تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ غزہ كی پٹی كے بے گناہ لوگوں پر اسرائيل كی وحشيانہ اور ظالمانہ كاروائيوں كے واضح اور مستند ثبوت موجود ہیں۔ اقبال پٹيل جو غزہ جنگ كے شروع سے اب تك مسلسل اسرائيل كو سخت تنقيد كا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ فلسطين كے بے گناہ بچوں اور خواتين كا قتل يا زخمی ہونا غزہ میں حقيقی ہولوكاسٹ كی تصوير پيش كرتا ہے۔ دوسری طرف اسرائيل كے بعض یہودی ادارے دھمكياں دے رہے ہیں كہ اگر مسلمانوں نے اسرائيل مخالف پاليسی ترك نہ كی تو ان سے ہر قسم كے تعلقات ختم كر دیے جائیں گے۔ جبكہ آسٹريليا كے مسلمان ان دھمكيوں كے باوجود اقبال پٹيل كی حمايت پر مصرہیں۔
361163