بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Straits Times" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كےوزيراعظم كے مشير " نجيب رزاق" نے اپنے ايك بيان میں كہا ہے كہ مغربی ممالك اسلام اور مسلمانوں كی غلط تصوير پيش كررھےہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلم ممالك كا آپس میں اتحاد كا فقدان اس بات كا موجب بنا ہے كہ مسلمانوں كی غلط اور غير حقيقی تصوير دنيا كے سامنے پيش كی جائے۔ ملائيشيا كے وزير اعظم كےمشير نے اسلامی ممالك كو تاكيد كی كہ وہ قرآن مجيد اور اسلامی تعليم پر عمل كر كے اسلامی تمدن كا احياء كریں اور اسلام كی حقيقی تصوير كو دنيائے كے سامنے پيش كریں۔
363426