بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے اخبار " المدينہ" نے لكھا ہے كہ مدينہ منورہ كے " ملك فہد" قرآن سنٹر كے انچارج محمد سالم بن شديد العوفی" نے كہا ہے كہ ہمارے قرآن سنٹر نے قرآن كا اشاروں كی زبان میں ترجمہ كےلیے بنيادی اقدامات كیے ہیں اور قرآن كا اشاروں كی زبان میں دنيا میں پہلی بار ترجمہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ " ملك فہد" قرآن سنٹر نے قرآن كو اشاروں كی زبان میں ترجمہ كرنے كے لیے عالمی اور فنی سہوليات فراہم كر لی ہیں اور مترجمين ان سہوليات سےمستفيد ہو كر جلد ہی قرآن كا اشاروں كی زبان میں ترجمہ انجام دے دیں گے۔ محمد بن سالم شديد العوفی نے كہا كہ اب تك ملك فہد قرآن سنٹر سےسالانہ دس ملين قرآنی نسخہ جات مختلف زبانوں میں شائع كیے جاتے ہیں اور ابھی تك اس سنٹر نے ۲۳۰ عناوين پر كتب شائع كی ہیں۔
363359