انگلينڈ كی پارليمنٹ كے ممبران كا غزہ كا دورہ

IQNA

انگلينڈ كی پارليمنٹ كے ممبران كا غزہ كا دورہ

16:22 - February 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1746059
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كی پارليمنٹ كا ۱۰ ركنی وفد غزہ كے جنگ زدہ علاقے كو ديكھنے كے لیے عنقريب غزہ كا دورہ كرے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ادارے (Sana) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ وفد غزہ كے رہائشی سول علاقے میں اسرائيل كے فضائی حملوں كے نتيجے میں نقصانات كا جائزہ لے گا اور اقوام متحدہ اور بين الاقوامی اداروں كی طرف سے اس علاقے میں پہنچنے والی امداد كو بھی ديكھے گا۔ اس وفد كے افراد غزہ كے لوگوں اور بے سرپرست بچوں سے بھی گفتگو كریں گے۔ اس كے علاوہ (bbc) ٹی وی چينل اور اخباری چينل " Sky News" كے ۱۷۰ نمائندوں نے بھی غزہ كے لوگوں كی مدد نہ كرنے پر بين الاقوامی برادری كو تنقيد كا نشانہ بنايا ہے۔
365265

نظرات بینندگان
captcha