اردو زبان میں قرآن مجيد كے جديد ترجمے كی اشاعت

IQNA

اردو زبان میں قرآن مجيد كے جديد ترجمے كی اشاعت

11:58 - March 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1749906
اعزازی گروپ/سيد كوثر عباس موسوی: دارالعلوم كراچی كےعالم دين مفتی "تقی عثمان" كا ا ردو زبان میں قرآن مجيد كا جديد ترجمہ پاكستان میں شائع ہو گياہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كےپاكستان میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كےمطابق مفتی تقی عثمانی كا اردو زبان میں قرآن مجيد كا ترجمہ حال ہی میں كراچی میں شائع ہوا ہے۔ مترجم سالہا سال سے دارالعلوم كراچی میں علوم قرآن ، تفسير قرآن، حديث اور فقہ كی تدريس كر رہے ہیں۔ تقی عثمانی نے كوشش كی ہے كہ وہ سليس اور سادہ اردو زبان میں قرآن مجيد كا ترجمہ پيش كریں تاكہ عام افراد اس ترجمے سےاستفادہ كر سكیں يهی وجہ ہے كہ انھوں نے اس ترجمے میں عام رائج اصطلاعات استعمال كی ہیں۔ قرآن مجيد كا یہ ترجمہ ۳ جلدوں پر مشتمل ہے۔
369617
نظرات بینندگان
captcha