بين الاقوامی گروپ: موريس میں اسلامی پروگراموں كی نشرو اشاعت كی غرض سے اسلامی ٹی وی (QTV)كا باقاعدہ آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق "Impactnews" نے لكھا ہے كہ اس ٹی وی چينل كے پروگراموں میں مسلمان علماء كی تقارير ، قرآنی مقابلے اور احاديث وغيرہ كےتعليمی پروگرام نشر كیے جائیں گے۔ اس ٹی وی چينل میں تعليم كے جديد اساليب سےاستفادہ كرتےہوئے قرآن حفظ كر ايا جائےگا۔ اس كے علاوہ عربی زبان اور تجويد قرآنی كےتعليمی پروگرام بھی نشر كیےجائیں گے۔
370967