كابل میں مسجد خاتم المرسلين كا افتتاح

IQNA

كابل میں مسجد خاتم المرسلين كا افتتاح

12:24 - April 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1767899
ثقافتی وسماجی گروپ: چھ ماہ كی تعميرات كے بعد ۶۵۰ مربع میٹر پر محيط مسجد خاتم المرسلين كا افغانستان كے دارالحكومت كابل میں افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی وزارت حج و اوقاف سے وابستہ امورمساجد كمیٹی كے انچارج " محمد صديق شكری" نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ افغانستان میں لوگوں كی فكری تربيت كے لیے مساجد كا افتتاح اس وزارت كی پاليسی میں شامل ہے۔ انھوں نے علماء سے درخواست كی كہ وہ نوجوانوں ،جوانوں اور بالخصوص خواتين میں اسلامی تفكر كی ترويج كے لیے زيادہ توجہ دیں كيونكہ ملك كو مغرب كی طرف سے ثقافتی يلغار كا سامنا ہے۔ جناب شكری نے مزيد كہا كہ اسلام كی ترويج كے لیے مساجد سے زيادہ بہتر انداز میں استفادہ كرنا چاہیے كيونكہ مساجد اسلام كے قلعے ہیں۔ انھوں نے آخر میں اس بات كی تاكيد كی كہ اسلامی وحدت كی حفاظت ہرمسلمان كو خود كرنی چاہیے۔
389975

نظرات بینندگان
captcha