بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "Allafrica" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " شيخ ابراہيم خليل" نے نائيجيريا میں انجمن حفاظ قرآن كے صدر سے ملاقات كے دوران كہا كہ ملك میں حفاظ قرآن كی اتنی بڑی تعداد خدا كی جانب سے بہت بڑا عطیہ ہے۔ ليكن افسوسناك امر یہ ہے كہ اس عطیہ خداوندی سے ہم غافل ہیں اور اس ملك میں حفاظ قرآن كی كوئی سرپرستی كرنے والا نہیں ہے۔ جناب ابراہيم خليل نے نائيجيريا كے مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ قرآن مجيد كے حفاظ سے ہر قسم كا تعاون كریں۔ انہوں نے كہا كہ حكومت نائيجيريا نے فيصلہ كيا ہے كہ وہ حفاظ قرآن كو ڈاكٹریٹ كے برابر ڈگری دے گی۔
396145