بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے اردن كے اخبار " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآنی سنٹر كی افتتاحی تقريب میں اردن كی جمعيت حفظ قرآن كے سربراہ " علی الصوا"، صوبہ كرك كی جمعيت حفظ قرآن كے صدر " حسن عساف" اور اردن كے قرآنی مراكز كے ديگر عہديداروں نے شركت كی۔ صوبہ كرك كی جمعيت قرآن كے صدر نے اس قرآنی سنٹر كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس قرآنی سنٹر كی تاسيس میں ۶۵ ہزار دينار لاگت آئی ہے اور یہ سنٹر حفظ قرآن كی تعليم میں اہم كردار ادا كرے گا۔
414005