بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ ديوان ۲۹۴ صفحات پر مشتمل ہے اور۲۰۰۰ كی تعداد میں" پيكنگ" میں شائع ہوا ہے۔ چينی اديب سون پی فانگ نے چينی زبان میں اس ديوان كا ترجمہ كيا ہے۔ وہ فارسی كتاب كے چينی زبان میں ترجمہ كے سلسلے میں ايرانی كلچرل سنٹر سے تعاون كرتے رہتے ہیں۔ چين میں ايرانی كلچرل سنٹر امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كے موقع پر چينی مہمانوں كی موجودگی میں اس كتاب كی رونمائی كرے گا اور چينی شخصيات كے علاوہ چينی ثقافتی مراكز، لائبريريوں اور يونيورسٹيوں كو یہ ديوان بطور ہدیہ ديا جائے گا۔
414860