بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی" واس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اسلامی ثقافتی سنٹر كے سربراہ " احمد اكلاك" نے كہا ہے كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد ناروے كے لوگوں كو اسلام كے قيمتی آثار سے آشنا كرانا ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ناروے میں مختلف تہذيبوں اور تمدنوں كے لوگ زندگی بسر كر رہے ہیں۔ ان لوگوں كی اسلامی آثار سے آشنائی بہت اہميت كی حامل ہے۔ انہوں نے كہا كہ یہ نمائش گزشتہ تين سالوں سے منعقد ہو رہی ہے۔
ياد رہے كہ ناروے كی ساڑھے چار ملين آبادی میں مسلمانوں كی تعداد تقريباً ۳ لاكھ ہے۔
416950