قم میں قرائت قرآن كے مقابلے

IQNA

قم میں قرائت قرآن كے مقابلے

13:52 - June 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1788691
قرآنی سرگرمياں گروپ: قم میں صوبائی سطح كے قرائت قرآن كے مقابلے منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں كا اہتمام قم كے ادارہ تبليغات اسلامی كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قرائت اور ترتيل قرآن كے ان مقابلوں میں زندگی كے ہر شعبے سے تعلق ركھنے والے خواتين و حضرات شركت كر سكتے ہیں۔ ابتدائی راؤنڈ كے یہ مقابلے صوبہ قم كے ادارہ تبليغات اسلامی كے ذيلی مراكز میں منعقد ہوں گے جبكہ فائنل راؤنڈ كے مقابلے ادارہ تبليغات اسلامی (قم) میں منعقد ہوں گے۔ ابتدائی راؤنڈ كے مقابلے میں شركت كے لئے قم كے قرآنی مراكزمیں ناموں كے اندراج كا آغاز ہو چكا ہے اس مقابلے كے انعقاد كا تاريخ كا ابھی تك اعلان نہیں ہوا ہے۔ ياد رہے كہ ۲۰ قرآنی مراكز ادارہ تبليغات اسلامی قم كے زير نظر كام كر رہےہیں۔
417251

نظرات بینندگان
captcha