تركی كی مساجد میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

تركی كی مساجد میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

15:11 - June 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1789850
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز تركی كے مختلف شہروں میں مساجد میں قرآنی كلاسوں كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا"نے "tevhidhaber" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ تركی كی وزارت مذہبی امور كی كوششوں سے یہ كلاسیں تركی كے مذہبی مراكز اور مساجد میں پورے موسم گرما میں جاری رہیں گی۔ ياد رہے كہ یہ كلاسیں ہفتے میں ۵ دن ہوں گی اور ان كا دورانیہ ہر روز تين گھنٹے ہو گا ان كلاسوں میں طلباء كو قرائت قرآن كی تعليم كے علاوہ اسلام كے بنيادی اصولوں اور پيغمبر اسلام (ص) اور اصحابہ (ع) كی زندگيوں سےآشنا كيا جائے گا۔ اگرچہ یہ قرآنی كلاسیں بچوں كے لئےہیں ليكن ہر عمر كے افراد بھی ان كلاسوں میں شركت كر سكتے ہیں۔
419042
نظرات بینندگان
captcha