كويت میں حافظ قرآن خواتين كی قدردانی

IQNA

كويت میں حافظ قرآن خواتين كی قدردانی

14:28 - July 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1797680
بين الاقوامی گروپ: ۳۰ جون ۲۰۰۹ء كو كويت میں خواتين كی قرآنی انجمن " مبرۃ الرحمۃ" كی كوششوں سے ايك باوقار تقريب میں كويتی حافظ قرآن خواتين كی قدردانی كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے كويت كے اخبار " القبس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ خواتين كی قرآنی انجمن " مبرۃ الرحمۃ" كی صدر "منيرۃ الحربی" نے كہا ہے كہ اس تقريب میں ان كويتی خواتين كو انعامات ديئے جائیں گے جنہوں نے اس انجمن كی قرآنی كلاسوں میں مكمل قرآن مجيد حفظ كيا ہے۔
428308
نظرات بینندگان
captcha