بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " haberalemi" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ رومانیہ میں " طيبہ" سنٹر كے انچارج " ابو علاالغيثی" نے كہا كہ رومانیہ اور يورپ كے لوگوں كو اسلام سے آشنا كرنے كے لیے ٹی وی بہترين ذريعہ ہے اور ہم اس فرصت سے بہترين انداز میں استفادہ كرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ۲۰۰۶ء سے ليكر اب تك رومانیہ كے ٹی وی سے ايك سو سے زائد اسلامی پروگرام نشر ہو چكے ہیں۔ ہم ان پروگراموں میں رومانیہ كے مسلمانوں كی مشكلات كو ذكر كرتے ہیں۔ اور ہماری كوشش ہوتی ہے كہ رومانیہ كے مسلمانوں كی مدد سے ان مشكلات سے نمٹنے كے لئےراہ حل بھی پيش كریں۔ الغيثی نے كہا ہے كہ " اسلامی سنٹر طيبہ" نے رومانیہ كے لوگوں كو اسلام سے آشنا كرنے كے لئے ۵۰ سے زائد اسلامی كتابوں كا رومانیہ كی زبان میں ترجمہ كر كے شائع كيا ہے۔ ياد رہے كہ رومانیہ میں مسلمانوں كی آبادی ۷۰ ہزار كے لگ بگ ہے۔
430271