دلكش قرائت سے غير مسلم ،كلام الہی كے گرويدہ ہوجاتے ہیں: مواچندی صوفيانی

IQNA

دلكش قرائت سے غير مسلم ،كلام الہی كے گرويدہ ہوجاتے ہیں: مواچندی صوفيانی

8:59 - July 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1805922
بين الاقوامی گروپ:زيبا اور دلكش قرائت كے فوائد میں سے ايك فائدہ یہ ہے كہ غير مسلم بھی كلام الہی كے گرويدہ ہو جاتے ہیں۔
قرآن مجيد كے ۲۶ ویں بين الاقوامی مقابلوں میں زمبابوے سے شركت كرنے والے قاری "مواچندی صوفيانی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ طالب علمی كے زمانہ میں جب میں قرآن مجيد كی تلاوت كرتا تو غير مسلم اسٹوڈنٹس پروانہ وار اكھٹے ہو جاتے۔ لہذا اس سے پتہ چلتا ہے كہ دلكش قرائت قرآن میں اتنا اثر ہے كہ غير مسلم افراد بھی كلام الہی كے گرويدہ ہو سكتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ وہ سات سال كی عمر سے قرائت قرآن مجيد كو سيكھ رہے ہیں۔ انہوں نے قاری عبدالباسط اور مصطفی اسماعيل كو عالم اسلام كے نامور قراء میں شمار كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان جيسا كوئی اور قاری پيدا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے قرآنی مقابلوں كی تعريف كرتے ہوئے كہا كہ اس سے عالم اسلام میں بھائی چارگی اور وحدت كو فروغ ملتا ہے اور ان مقابلوں میں شركت سے مجھے نيا ولولہ وجذبہ ملا ہے۔
438595
نظرات بینندگان
captcha