راولپنڈی میں حفظ قرآن كے ہفتہ وار مقابلے

IQNA

راولپنڈی میں حفظ قرآن كے ہفتہ وار مقابلے

12:46 - August 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1808580
قرآنی سرگرمياں گروپ: نوجوانوں سے مخصوص حفظ قرآن كے مقابلے اسلام آباد میں واقع ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ہر ہفتے راولپنڈی میں منعقد ہوتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ان ہفتہ وار مقابلوں كا آغاز عيد مبعث كے دن پاكستان كے شہر راولپنڈی میں ايرانی كلچرل ہاؤس میں ہوا تھا۔ یہ مقابلے ماہ رمضان كے اختتام تك جاری رہیں گے۔ ان ہفتہ وار مقابلوں كا پہلا مقابلہ ۲۸ جولائی ۲۰۰۹ء كو راولپنڈی ايرانی كلچرل ہاؤس میں منعقد ہوا تھا جس میں ۱۰ نوجوان حفاظ نے شركت كی تھی۔ اس مقابلے میں پاكستان كے حافظ قرآن "محمد اخلاق مدنی" اور ايرانی كلچرل سنٹر "اسلام آباد" كا نمائندہ ،سيدعلی عابد نقوی منصف تھے۔ اس مقابلے میں "محمد رضوان محمود" نے پہلی ، محمد اويس قرنی" نے دوسری " محمد آفاق" اور محمد سہيل نےتيسری پوزيشن حاصل كی جنہیں ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے بالترتيب ۵۰۰۰ روپے، ۴۰۰۰ روپے اور ۳۰۰۰ روپے انعامات كے طور پر ديئے گئے۔
441880

نظرات بینندگان
captcha