يونان میں تاريخی مسجد كا انہدام

IQNA

يونان میں تاريخی مسجد كا انہدام

14:30 - August 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1808677
بين الاقوامی گروپ: حكومت يونان نے اس ملك میں ايك تاريخی مسجد كے انہدام كا حكم جاری كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "DunyaBulteni" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مسجد عثمانی دور كی يادگار تھی اور اس ملك میں مقيم تركوں كی عبادت كا مركز تھی۔ حكومت يونان كے اس فيصلے كے خلاف گزشتہ روز يونان كے شہر تراكيا كے مسلمانوں نے مظاہرہ كيا۔ مظاہرين نے حكومت يونان كے اس حكم كی معطلی كا مطالبہ كيا ہے۔
ياد رہے كہ شہر تراكيا كی بلدیہ نے اس مسجد كی جگہ پر ٹریڈ سنٹر كی تعمير كے بہانے اس مسجد كے انہدام كا حكم صادر كيا ہے۔
441548

نظرات بینندگان
captcha