بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Mosquee-escaudain" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ۱۰ روزہ كورس كی كلاسیں شام ۶ سے ۸ بجے تك مسجد اسكوڈن میں منعقد ہوا كریں گی۔ اس كورس میں شركت كی فيس ۵۰ يورو ہے۔
ياد رہے كہ مسجد اسكوڈن، ۲۰۰۰ء سے اب تك قرائت ،تجويد اور اسلامی تعليمات كے موضوع پر كلاسیں منعقد كر رہی ہے۔ موسم گرما میں بچوں كی فراغت سے استفادہ كرتے ہوئے ان كلاسوں میں انہیں قرآن مجيد كی تعليم دی جاتی ہے جبكہ سال كے بقیہ ايام میں اس مسجد میں بچوں كے علاوہ ديگر افراد كے لئے بھی كلاسوں كا اہتمام كيا جاتا ہے۔
442456