بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ " وطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے كے شركاء نے مصر كے صدر " حسنی مبارك"، الازہريونيورسٹی كے چانسلر " محمد سيد طنطاوی" اور مسلمان علماء كی عالمی انجمن كے سربراہ " يوسف قرضاوی" كے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرين نے مصر میں شيعوں كی گرفتاری كو مصر كی طرف سے امريكہ اور اسرائيل كی خدمت سے تعبير كيا ہے اور اعلان كيا ہے كہ غزہ كے محاصرے میں مصر نے اسرائيل اور امريكہ كی بڑی خدمت كی ہے اور اب شيعوں كو گرفتار كر كے امريكہ اور اسرائيل كو خوش كر رہا ہے۔
اس مظاہرے كے شركاء میں مصر كے شيعہ رہنما اور مصر كے شہر " المنصورہ" میں پروفيسر احمد راسم النفيس" كی مصری نظام حكومت كے خلاف آڈيو كيسٹ تقسيم كی گئی۔
442697