بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كی نمائندگی حافظ قرآن " جعفری" كر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سنيچر كو ۲۰ پاروں كے حفظ كے مقابلے میں شركت كی۔ البتہ رواں ہفتے كے اختتام تك یہ مقابلے جاری رہیں گے اور ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان آئندہ بدھ كو كيا جائے گا۔ ياد رہے كہ ان مقابلوں میں ۳۵ اسلامی ممالك سے تقريباً ۴۰ افراد شركت كر رہے ہیں۔
442951