الجزائر میں دنيا كے سب سے چھوٹے قرآن كی نمائش

IQNA

الجزائر میں دنيا كے سب سے چھوٹے قرآن كی نمائش

13:06 - August 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1809529
بين الاقوامی گروپ: ۲ اگست ۲۰۰۹ء كو الجزائر كے شہر " ماسكارا" میں دنيا كے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے كو نمائش كے لئے ركھا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "NST" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآنی نسخے كی لمبائی ۲ سينٹی میٹر، چوڑائی0.6 سينٹی میٹر، وزن 3.4 گرام اور یہ نسخہ ۱۰۰ سال پرانا ہے۔ اس قرآنی نسخے كے مالك " كربوچھ محمد" نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ قرآنی نسخہ مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں تحرير كيا گيا ہے۔ اور ۱۹۸۷ء میں ميری شادی كے موقع پر ميری ماں نے یہ قرآنی نسخہ مجھے ہدیے كے طور پر ديا تھا۔ " كربوچھ محمد" نے مزيد كہا ہے كہ ميرے پاس ايك اور چھوٹا قرآنی نسخہ بھی موجود ہے جس كی لمبائی 2.2 سينٹی میٹر،چوڑائی 1.7 سينٹی میٹر اور وزن 3.5 گرام ہے اور یہ قرآنی نسخہ بھی تقريباً ۱۰۰ سال پرانا ہے۔
443198

نظرات بینندگان
captcha