شہر تكاب كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے سرپرست " نجفی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ تصاوير ايران كے نامور دو فوٹو گرافرز " حجت اللہ نباتی" اور " حجت اللہ لطفی" نے تيار كی ہیں۔ نجفی نے مزيد كہا كہ ان تصاوير میں قرآنی اور دينی پيغامات موجود ہیں۔ امام زمانہ(عج) كی ميلاد كی مناسبت سے یہ نمائش شہر تكاب كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے كانفرنس ہال میں منعقد كی گئی ہے۔
ياد رہے كہ یہ تصوير نمائش وزٹ كرنے والوں كے لئے صبح ۹ بجے سے ۱۲ اور سہ پہر ۵ سے ۹ بجے تك كھلی ہے۔
443364