بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مسجد اور مدرسے كی افتتاحی تقريب میں انڈونيشيا كی سياسی، مذہبی اور سماجی شخصيات كی شركت كے علاوہ غير ملكی سفارت كاروں نے بھی شركت كی۔ ايرانی سفارت كار "محمدعلی ربانی" نے بھی اس تقريب میں شركت كی۔ تين منزلہ مسجد الحكمہ ۵۰۰۰ مربع میٹر رقبے پر تعمير كی گئی ہے۔ اس مسجد میں لائبريری كانفرنس ہال ،ڈسپينسری اور تعليمی مركز موجود ہے۔ انڈونيشيا كی قومی يونيورسٹی كے نزديك واقع ہونے كی وجہ سے یہ مسجد خاص اہميت كی حامل ہے۔
443937