فلسطينيوں نے عالمی برادری سے صیہونيوں پر دباؤ ڈالنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

فلسطينيوں نے عالمی برادری سے صیہونيوں پر دباؤ ڈالنے كا مطالبہ كيا ہے

14:23 - August 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1814504
بين الاقوامی گروپ: قدس كے سماجی ،اقتصادی اور حقوقی مركز نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ صیہونی حكومت پر دباؤ ڈالے تاكہ وہ فلسطين میں قوانين كی خلاف ورزی نہ كرے اور یہودی بستيوں كی تعمير روك دے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الاسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيلی حكومت كی جانب سے مسلسل بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی كرنے كی بناء پر قدس میں فلسطين كے سماجی ،معاشی اور حقوقی مركز نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بين الاقوامی قوانين كی مخالفت اور فلسطينيوں كی سرزمين پر قبضہ كو روكنے كے لئے اسرائيل پر دباؤ ڈالے۔ اس مركز نے اپنی ايك تفصيلی رپورٹ میں اسرائيل كے مظالم اور مسلسل بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی كرنے اور سرزمين فلسطين پر ناجائز قبضے اور اسی طرح عيسائيوں پر ہونے والے اسرائيلی مظالم كو بيان كيا ہے۔ اس رپورٹ میں مزيد آيا ہے كہ صیہونی حكومت ہر روز مذہبی اور عبادی مقامات بالخصوص مسجد الاقصی پر حملہ كرتی ہے لہذا ہم عالمی برادری سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ اس قسم كے اقدامات كو روكنے كے لئے اسرائيل پر دباؤ ڈالے۔
448202

نظرات بینندگان
captcha