بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حرارہ میں موجود ايرانی سفارتخانے كے مہمان سرا میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے ہر رات دعائے افتتاح كا پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں اس ملك میں مقيم ايرانی اور ديگر ممالك كے شيعہ شركت كرتے ہیں۔
اس كے علاوہ لبنانيوں كی جانب سے بھی ايك پروگرام منعقد ہوا جس میں دعائے افتتاح اور ماہ مبارك رمضان كی فضيلتوں پر تقرير كی گئی۔ اس پروگرام میں لبنان سے گئے ہوئے ايك عالم دين نے اپنی تقرير میں اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كے فضائل اور مصائب بيان كیے۔
اس كے علاوہ ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے اسلامی كالج حضرت زہراء (ع) میں قرآنی كلاسیں اور قرآنی مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
463052