قزاقستان كے سكولوں میں حجاب پر پابندی

IQNA

قزاقستان كے سكولوں میں حجاب پر پابندی

13:08 - September 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1831472
بين الاقوامی گروپ: قزاقستان كے وزير تعليم نے ۲۸ ستمبر بروز سوموار كو اس ملك كے سكولوں میں پردے پر پابندی عائد كر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی interfax كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قزاقستان كے وزير تعليم "ژانيسٹ ٹويمبايف" نے كہا ہے كہ قزاقستان ايك جمہوری اور سيكولر ملك ہے اور طالبات كا حجاب سے استفادہ كرنا اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ وہ كسی خاص مذہب سےمربوط ہیں لہذا یہ بات سكولوں میں تعليم حاصل كرنے كے اہداف سے ٹكراتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ كسی خاص مذہب اور دين سے تعلق ركھنے والے لباس پہننے پر سكولوں میں پابندی ہے اور طالبات كو چاہیے كہ وہ فقط سكول كی يونيفارم پہن كر آيا كریں۔
واضح رہے كہ اس سے قبل قزاقستان كے وزير قانون "رشيد توسو پبكف" نے اس ملك كے شہر "تراز" كے سكول كی ہیڈمسٹريس سے ايك طالبہ كی لڑائی كے بعد كہا تھا كہ اس ملك كے قوانين میں تربيتی مراكز میں حجاب پہن كر آنے پر كوئی پابندی نہیں ہے۔
471354

نظرات بینندگان
captcha