بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "haberfx" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہے اس مظاہرے كا اہتمام انجمن "اقراء" نے كيا تھا۔ اس مظاہرے كے شركاء تركی كے اسكولوں اور يونيورسٹيوں میں حجاب كی ممانعت كے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
انجمن اقراء كے عہديدار "محمد ار اوغلو" نے مظاہرين كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج ہمارے یہاں جمع ہونے كا مقصد دنيا تك اپنی صدائے احتجاج پہنچانا ہے۔ ايك مسلمان خاتون كو اسلامی حجاب سے روكنا سب سے بڑا ظلم ہے یہ درحقيقت ان لوگوں كے مذہبی عقائد پر حملہ ہے جو ايك حقيقی مسلمان كی طرح زندگی بسر كرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم یہ قوانين وضع كرنے والوں كو متنبہ كرنا چاہتے ہیں كہ ہم اپنے مؤقف سے ہرگز پيچھے نہیں ہٹیں گے۔
اس مظاہرے میں كوئی ناخوشگوار واقعہ پيش نہیں آيا اور مظاہرين پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
477408