بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا كے ہزاروں افراد نے اس مظاہرے میں شركت كر كے قدس شريف پر صہيونی حكومت كے مظالم پر شديد اعتراض كيا ہے۔
مظاہرين نے صہيونی حكومت كے مظالم كی مذمت كرتے ہوئے عالمی برادری اور oic كے ركن ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ قدس كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت اور اسرائيلی مظالم كے خلاف جدوجہد كریں۔
مظاہرين نے صہيونی حكومت كے پرچم كو آگ لگائی اور صہيونی حكومت كےمظالم كے مقابلے میں سلامتی كونسل كی كمزورپاليسی پر تشويش كا اظہار كيا ہے۔
487094