مغرب میں اسلام كی ترويج كے لیے اسلامی انسٹیٹيوٹز كے بھرپور كردار كی ضرورت ہے

IQNA

مغرب میں اسلام كی ترويج كے لیے اسلامی انسٹیٹيوٹز كے بھرپور كردار كی ضرورت ہے

12:17 - November 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1846752
بين الاقوامی گروپ: اسلامی انسٹیٹيوٹز معتدل اسلامی شخصيات اور مبلغين كی تربيت كر كے مغربی معاشروں میں اسلامی ثقافت كی ترويج اور مغرب میں دين اسلام كو مقامی بنانے میں اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "bernama.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپ كی اسلامی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل "محمد بشاری" نے ۷ نومبر كو ليبيا كے دارالحكومت "طرابلس میں "عالم اسلام كی عوامی قيادت كی عالمی انجمن" كی پانچویں نشست میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ غير اسلامی ممالك میں دين اسلام كی ترويج كے لیے مسلمان اقليت كی مسلسل كوششوں كی وجہ سے یہ مسلمان غير انسانی مظالم كا شكار ہیں۔
انہوں نے اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ مسلمان اقليت كی حمايت كرتے ہوئے اسلام كے حقيقی چہرے كو دنيا كے سامنے پيش كریں كيونكہ مغربی میڈيا كے غلط پروپيگنڈوں كی وجہ سے اسلام كا غلط چہرہ دكھايا گيا ہے۔
489473
نظرات بینندگان
captcha