بيروت میں حج مقابلے كے منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

بيروت میں حج مقابلے كے منتخب افراد كی قدردانی

14:35 - November 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1849962
فن وثقافت گروپ: لبنان كی بين الاقوامی يونيورسٹی كے ثقافتی سنٹر كی كوششوں سے بيروت میں حج مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق ايام حج اور عيد قربان كی آمد كی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں حج اور عيد قربان كے مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے لبنانيج طلباء كو نفيس انعامات سے نوازا گيا ہے۔
اس پروگرام كے شركاء نے اپنی تقارير كے دوران عيد قربان اور حج كے مفاہيم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مسلمانوں میں ان دو مناسبتوں كی اہميت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
اس پروگرام كے اختتام پر شہر قدس اور مسجد الاقصی پر صہيونی حكومت كے مظالم پر گفتگو كی گئی ہے۔
493547

نظرات بینندگان
captcha