شمالی كيرولينا میں اسلام میں ازدواج نامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

شمالی كيرولينا میں اسلام میں ازدواج نامی سيمينار كا انعقاد

14:06 - January 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1868139
بين الاقوامی گروپ: امريكہ كی شمالی رياست كيرولينا كے شہر "شارلوت" كی مسجد" الشہيد" میں ۱۵ سے ۱۷ جنوری تك اسلام میں ازدواج كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Masjidshshaheed" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسجد كے عہديداروں كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد اسلام كی نظر میں ازدواج كا جائزہ لينا ہے۔
اس تين روزہ سيمينار میں اسلام میں ازدواج كی تعريف، ازدواج كے فوائد، اسلام كی نظر میں مياں بيوی كے تعلقات، ازدواج كے استحكام كے لئے قرآنی تعليمات اور اختلافات كے خاتمے جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
517316

نظرات بینندگان
captcha