ہسپانوی زبانوں میں اسلامی چينل كا افتتاح

IQNA

ہسپانوی زبانوں میں اسلامی چينل كا افتتاح

13:12 - January 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1870475
بين الاقوامی گروپ: سعودی حكومت كی كوششوں سے آئندہ ماہ مبارك رمضان كو ہسپانوی زبان میں پہلے ریڈيو ٹی وی اسلامی چينل كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Time Turk" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سٹلائٹ چينل "قرطبہ" پوری دنيا كے ہسپانوی زبان كے لاكھوں مسلمانوں اور غير مسلموں كے لئے اپنی نشريات نشر كرے گا۔
سعودی عرب كی رسالۃ الاسلام" انٹرنیٹ سائٹ كے سربراہ "شيخ عبدالعزيز الفوزان" نے ریڈيو اور ٹی وی چينل "قرطبہ" كے افتتاح كے بارے میں كہا ہے كہ اس سٹلائٹ چينل كا مركز اسپين ہو گا اور پوری دنيا میں ۲۰ لاكھ سے زائد افراد ہسپانوی زبان بولتے ہیں اور یہ افراد، امريكہ، آفريقہ اور اسپين میں آباد ہیں ليكن ابھی تك ان كے لئے كوئی بھی اسلامی ٹی وی چينل افتتاح نہیں ہوا ہے۔
520581

نظرات بینندگان
captcha